Sep ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • قومی مفادات اور وقار کا بھرپور دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہماری افواج، ایران کے قومی مفادات اور وقار کا بھرپور دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 سحرنیوز/ایران:  ایرانی بحریہ کےکمانڈر ریئر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا کہ بارہ روزہ جنگ میں مسلح افواج نے ثابت کر دکھایا کہ سرزمین ایران کا تحفظ، قوم کی ریڈ لائن ہے اور کسی بھی جارح کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
شہرام ایرانی نے کہا کہ ہفتہ دفاع مقدس ایک عظیم اور ابدی رزمیہ کارناموں کی یاد دلاتا ہے کہ جس میں اس سرزمین کے بہادر فرزندوں نے ایمان، قربانی اور ناقابل تسخیر عزم کے ساتھ دشمن کے حملے کا مقابلہ کیا اور تاریخ میں مزاحمت کے جذبے کی عظمت کو رقم کیا-
انہوں نے مزید کہا کہ اسی قربانی اور مزاحمت کی خالص تہذیب کی روشنی میں، صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے خلاف بارہ روزہ مقدس دفاع کے دوران، ایران کی عظیم قوم اور مسلح افواج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ اس سرزمین کی حفاظت اس قوم کی ریڈ لائن ہے اور کسی بھی جارح کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے مزید کہا کہ طاقتور مسلح افواج اپنی پوری قوت کے ساتھ ملک کی زمینی، سمندری، فضائی سرحدوں کے بھرپور دفاع کے لیے مزید خود کو تیار اور مضبوط کریں گی-

 

ٹیگس