علمائے اسلام ، سینچری ڈیل کے خلاف ہیں: آیت اللہ نوری ہمدانی
Feb ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
مرجع تقلید آیت اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے شرمناک سینچری ڈیل کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے مسلمانوں خاص طور سے علمائے اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی اہداف کو تباہ و برباد کرنے کی سازش کا مقابلہ کریں۔
آیت اللہ العظمی حسین نوری ہمدانی نے قم میں ہندوستانی علماء کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں، نئی سینچری ڈیل کی سازش سے فلسطینی اہداف کو تباہ و برباد کرنا چاہتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کے ذریعے امریکی و صیہونی سازش سینچری ڈیل کے مقابلے کے لئے عملی اقدام کرنا چاہئے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے علماء کی اہم ذمہ داریوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سماج کے کسی بھی طبقے کو علماء جیسی، عظمت، فضیلت اور منزلت حاصل نہیں ہے اور کسی پر بھی علماء کی مانند ذمہ داری عائد نہیں ہوتی۔ آیت اللہ نوری ہمدانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ انگیزی دشمنوں کا کام رہا ہے کہا کہ دشمن کی شکست کا راستہ اسلامی معاشروں میں اتحاد قائم کرنا ہے۔