Feb ۰۱, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان  کا مؤقف، فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان

ہندوستان کے وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے لیے نئی دہلی کی مسلسل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے امن کے لیے جاری کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے ۔

سحرنیوز/ہندوستان  ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ، ہندوستان - عرب وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے موقع پر فلسطینی اتھارٹی کی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات میں فلسطینیوں کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گيا ہے کہ مودی نے فلسطینیوں کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت میں عرب لیگ کے اہم کردار کو سراہا ہے۔

 

ہندوستانی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ مودی نے ہندوستان اور عرب دنیا کے درمیان گہرے عوامی اور تاریخی روابط پر زور دیا، ایسے تعلقات جو دونوں فریقوں کے درمیان برسوں کے دوران ہمیشہ با اثر اور مضبوط ہوتے رہے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں ہندوستان اور عرب وزرائے خارجہ کی دوسری ملاقات میں عرب سفارت کار شریک تھے۔

ہندو اخبار کے مطابق عرب وزرائے خارجہ نے اس اجلاس کے دوسرے دن نریندر مودی سے ملاقات کی اور ہندوستانی وزیر اعظم نے مغربی ایشیا میں امن و استحکام کی حمایت میں ان کے کردار کو سراہا۔

 

ٹیگس