ایران، 5700 سے زائد کورونا بیمار صحتیاب ہوئے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i363498-ایران_5700_سے_زائد_کورونا_بیمار_صحتیاب_ہوئے
ایران کی وزارت صحت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر اب تک پانچ ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران، 5700 سے زائد کورونا بیمار صحتیاب ہوئے

ایران کی وزارت صحت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر اب تک پانچ ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

ایران کے نائب وزیرصحت علی رضا رئیسی نے بدھ کو تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں اب تک سترہ ہزار تین سو اکسٹھ افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں جن میں ایک ہزار ایک سو پینتیس جاں بحق ہو چکے ہیں-

اس درمیان ایران کی حکومت اور مسلح افواج سمیت سبھی اداروں کے تعاون سے کورونا پر قابو پانے کے لئے قومی سطح پر مہم جاری ہے - کورونا کے خلاف قومی سطح پر جاری مہم میں عوام بھی پوری طرح شریک ہیں اور مریضوں کے ساتھ ان افراد کا بھی تیزی کے ساتھ پتہ لگانے کا عمل جاری ہے جو کورونا میں مبتلا مریضوں سے رابطے میں رہ چکے ہیں۔

کورونا وائرس اب تک دنیا کے ایک سو پینسٹھ سے زائد ملکوں میں پھیل چکا ہے اور دولاکھ سے زائد افراد اس خطرناک وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ مجموعی طور پر پوری دنیا میں اب تک آٹھ ہزار افراد کو کورونا کے سبب اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے-