ایران میں ۳۵ ہزار سے زائد کورونا مریض صحتیاب
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i364438-ایران_میں_۳۵_ہزار_سے_زائد_کورونا_مریض_صحتیاب
ایران میں کورونا وائرس میں مبتلاء مریض تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Apr ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران میں ۳۵ ہزار سے زائد کورونا مریض صحتیاب

ایران میں کورونا وائرس میں مبتلاء مریض تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کے شعبۂ تعلقات عامہ و اطلاع رسانی کے سربراہ کیانوش جہانپور نے جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک پینتیس ہزار چار سو پینسٹھ مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔ 

کیانوش جہانپور نے مریضوں کی تازہ ترین اعداد و شمار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار نو سو بہتر افراد کے اندر کورونا وائرس کا پتہ چلا ہے۔ جہانپور نے مزید کہا کہ نئے مریضوں سمیت ملک میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد اڑسٹھ ہزار ایک سو بانوے تک پہنچ گئی ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد سولہ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے کم سے کم چھیانوے ہزار مریض اپنی جان سے ہاتھ  دھو چکے ہیں جبکہ تین لاکھ باسٹھ ہزار صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔