ایران میں تقریبا چوہتّر ہزار کورونا مریض صحتیاب
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i365279-ایران_میں_تقریبا_چوہتّر_ہزار_کورونا_مریض_صحتیاب
ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں تقریبا ترانوے ہزار افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جن میں سے اب تک تہتر ہزار سات سو اکیانوے مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران میں تقریبا چوہتّر ہزار کورونا مریض صحتیاب

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں تقریبا ترانوے ہزار افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جن میں سے اب تک تہتر ہزار سات سو اکیانوے مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کیانوش جہانپور نے بدھ کو نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایران میں کورونا کے ایک ہزار تہتّر نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے اور یوں ملک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ترانوے ہزار چھے سو ستاون ہو گئی ہے۔ کیانوش جہانپور نے گذشتہ چوبیس گھنٹے  کے دوران مزید اسّی مریضوں کے مرنے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں اب تک کل پانچ ہزار نو سو ستاون مریض کورونا کے سبب اپنی زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تعداد کل اکتیس لاکھ اڑتالیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جن میں سے تقریبا دو لاکھ اٹھارہ ہزار مریض اپنی جان گنوا چکے ہیں جبکہ دس لاکھ مریضوں کو صحتیابی کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔