ایران، کورونا سے اسّی فیصد مریض صحتیاب ہوئے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i365595-ایران_کورونا_سے_اسّی_فیصد_مریض_صحتیاب_ہوئے
ایران میں کورونا وائرس میں مبتلاء اسّی فیصد سے زائد افراد صحتیاب ہوکے اسپتالوں سے رخصت ہوچکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران، کورونا سے اسّی فیصد مریض صحتیاب ہوئے

ایران میں کورونا وائرس میں مبتلاء اسّی فیصد سے زائد افراد صحتیاب ہوکے اسپتالوں سے رخصت ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب تک اسّی ہزار چار سو پچھتر کورونا مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار تین سو تیئس نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ایران میں کورونا مریضوں کی کل تعداد ننانوے ہزار نو سو ستّر ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ترسٹھ مریض جاں بحق بھی ہوئے ہیں جس کے بعد اموات کی کل تعداد چھے ہزار تین سو چالیس ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران کورونا سے مزید ایک ہزاہر اٹہتر افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد اسّی ہزار چار سو پچھتر ہوگئی۔

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد تین ملین چھے لاکھ ساٹھ ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں سے دولاکھ باون ہزار مریض جاں بحق جبکہ  دس لاکھ دو سو چار افراد صحتیاب ہو کر اسپتال سے گھر جا چکے ہیں۔