آبنائے ہرمز اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے نئے دعوے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i454766-آبنائے_ہرمز_اور_امریکی_وزیر_خارجہ_مارکو_روبیو_کے_نئے_دعوے
امریکی وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت کے بارے میں نئے دعوے کئے ہیں۔
(last modified 2026-08-05T12:18:44+00:00 )
Aug ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • آبنائے ہرمز اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے نئے دعوے

امریکی وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت کے بارے میں نئے دعوے کئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولے جانے سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے لیکن ابھی حتمی سمجھوتے پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

مارکو روبیو نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں، بقول ان کے، جہازوں کی آمد و رفت جاری ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے اسی کے ساتھ یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کے بارے میں کوئی بھی بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی لیکن امید ہے کہ جلد ہی اس سلسلے میں سمجھوتہ ہوجائے گا۔  

ہمین فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel