جب دھاڑی مزدوروں کو بہترین مزدوری ملی+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i365779-جب_دھاڑی_مزدوروں_کو_بہترین_مزدوری_ملی_ویڈیو
فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے کی جانب سے صبح 6 بجے گاڑیاں بھجوا کر دھاڑی مزدوروں کو مزدوری کا کہہ کر امام رضا علیہ السلام کے اسٹیڈیم میں جمع کیا گیا اور آگے کا ماجرا آپ خود ہی دیکھیں!!!
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۸ Asia/Tehran

فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے کی جانب سے صبح 6 بجے گاڑیاں بھجوا کر دھاڑی مزدوروں کو مزدوری کا کہہ کر امام رضا علیہ السلام کے اسٹیڈیم میں جمع کیا گیا اور آگے کا ماجرا آپ خود ہی دیکھیں!!!

ایران میں کورونا وائرس کی وجہ سے غریب طبقہ بہت زیادہ پریشان ہے جن کی مدد کے لئے مسلسل اپیلیں کی جا رہی ہيں۔

اس سے پہلے پندرہ شعبان کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے اپنے خطاب میں فرمایا تھا کہ ماہ مبارک رمضان میں معاشرے کے ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے خدمت مومنانہ کے زیرعنوان ایک ملک گیر مہم چلائی جائے تاکہ غریبوں اور ضرورتمندوں کی مدد ہو سکے-

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور مختلف امدادی اداروں کے عہدیداروں کے فیصلے کے بعد پورے ایران میں ضرورت مند گھرانوں کی مدد کے لئے امام حسن مجتبی نامی ایک ہیڈکواٹر تشکیل دے دیا گیا ہے۔

اس وقت پورے ایران اسلامی میں ماہ مبارک رمضان کی آمد اور کورونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی مشکلات کے پیش نظر جا بجا ہمدلی و ہمدردی کا مظاہرہ ہو رہا ہے۔