Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۰ Asia/Tehran
  • ایرانی سائنسدان امریکی جیل سے رہا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ میں زیر حراست ایرانی سائنسدان سیروس عسکری رہا ہونے کے بعد امریکہ سے ایران کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج منگل کے روز اپنے انسٹاگرام پیج میں کہا کہ سیروس عسکری کو ایران لانے والا طیارہ امریکہ سے ایران کیلئے ٹیک آف کر گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کل پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ ڈاکٹر عسکری جلد ہی ایران آجائیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 59 سالہ ایرانی سانئسدان جو نومبر 2019ء میں اوہائیو یونیورسٹی میں اپنی تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق کاروباری راز چوری کرنے کے الزام سے با عزت بری ہو گئے تھے تاہم ویزہ منسوخی کی وجہ سے امریکی امیگریشن ادارے میں نظر بند تھے۔

ٹیگس