امریکی جیل سے ڈاکٹر مجید طاہری بھی رہا ہو گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i367173-امریکی_جیل_سے_ڈاکٹر_مجید_طاہری_بھی_رہا_ہو_گئے
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی جیل سے مجید طاہری کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۴:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکی جیل سے ڈاکٹر مجید طاہری بھی رہا ہو گئے

ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی جیل سے مجید طاہری کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی جیل سے مجید طاہری کی رہائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل تمام قیدیوں کے ساتھ ہوسکتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ یا اس کی ایما پر دوسرے ملکوں میں گرفتار کیے گئے تمام ایرانی قیدیوں کو وطن واپس لوٹنا ہوگا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر مجید طاہری کو امریکی حکومت نے ایران کے خلاف عائد یکطرفہ پابندیوں کو بائی پاس کرنے کے الزام میں 16 مہینوں تک زیر حراست رکھا تھا۔