Jun ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران، کورونا سے ایک لاکھ بیالیس ہزار صحتیاب، مزید دو ہزار متاثر

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کے مطابق ملک میں دو ہزار نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ بیالیس ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعرات کو کورونا مریضوں کے تازہ ترین اعداد و شمار سے آگاہ کیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو ہزار دو سو اڑتیس کورونا مریضوں کا پتہ چلا ہے جن میں سے چھے سو اٹھاسی کو اسپتال میں بھرتی کر لیا گیا اور باقی کو ضروری ہدایات کے بعد واپس گھر بھیج دیا گیا۔ 
 سیما سادات لاری نے بتایا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ اسی ہزار ایک سو چھپن تک پہنچ چکی ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹے میں اٹھتر افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار پانچ سو چوراسی تک پہنچ گئی ہے۔ 
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کے مطابق اب تک ایک لاکھ بیالیس ہزار چھے سو ترسٹھ مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ 
رپورٹس کے مطابق اب تک ایران میں گیارہ لاکھ تہتر ہزار دو سو آٹھ افراد کا ٹیسٹ انجام پا چکا ہے ۔ 
 دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چوہتر لاکھ ستہتر ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تک کم سے کم چار لاکھ انیس ہزار مریض ہلاک اور تقریبا سینتیس لاکھ بانوے ہزار دو سو چوبیس افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 
 
 

ٹیگس