دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں ایران کی حمایت کی قدردانی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i367631-دہشتگردی_کے_خلاف_جدوجہد_میں_ایران_کی_حمایت_کی_قدردانی
عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے عراق کی حمایت پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
  • دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں ایران کی حمایت کی قدردانی

عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے عراق کی حمایت پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا۔

عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے انفارمیشن آفس کے سربراہ مہندالعقابی نے حشد الشعبی کے یوم تاسیس کے موقع پر المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب دنیا کے دیگر ممالک نے دہشتگردی سے مقابلہ کرنے کے موقع پر عراق کو تنہا چھوڑ دیا تھا تو اس وقت  ایران نے عراق کا ساتھ دیا۔

درایں اثناہ عراق کی پارلیمنٹ کے رکن یوسف الکلابی نے آج بروز سنیچر ایک بیان میں عراقی پارلیمنٹ کی جانب سےحشد الشعبی کی حمایت کرنے پر تاکید کی اور کہا کہ حشد الشعبی کی تاسیس پر مرجعیت کا فتوی عزت و وقار کا نقطہ آغاز تھا۔

واضح رہے کہ عراق کے مرجع عالیقدر آیت الله علی سیستانی نے 13 جون 2014 کوعراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کی تشکیل کا فرمان جاری کیا تھا۔