Jun ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران، ایک لاکھ انچاس ہزار کورونا مریض صحتیاب

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے دو ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ ایک لاکھ انچاس ہزار کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بدھ کو ملک میں کورونا مریضوں کے نئے اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار چار سو بہتر نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے جن میں سے آٹھ سو چونسٹھ افراد کو بھرتی کر لیا گیا اور باقی کو ضروری ہدایات دے کر واپس بھیج دیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ ستاسی ہزار چار سو ستائیس تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ جوبیس گھنٹے میں ایک سو سات مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات آٹھ ہزار آٹھ سو سینتیس ہو چکی ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے بتایا کہ اب تک ملک میں ایک لاکھ اڑتالیس ہزار چھے سو چوہتر کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔اسکے علاوہ تقریبا بارہ لاکھ پینتالیس ہزار افراد کا کورونا ٹیسٹ انجام دیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اناسی لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ تینتیس ہزار مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

 

 

ٹیگس