ایران میں صحت یاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i368291-ایران_میں_صحت_یاب_ہونے_والے_کورونا_مریضوں_کی_تعداد_میں_اضافہ
ایران میں کورونا کے دو ہزار چھے سو سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تقریبا ایک لاکھ ستر ہزار ہو گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران میں صحت یاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ایران میں کورونا کے دو ہزار چھے سو سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تقریبا ایک لاکھ ستر ہزار ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعے کو ملک میں کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 2 ہزار 6 سو 28 نئے مریضوں کا اندارج کیا گیا ہے جن میں سے 1 ہزار 3 سو 56 مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ باقی کو ضروری ہدایات کے بعد ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔

سیما سادات لاری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ سترہ ہزار سات سو چوبیس تک پہنچ گئی ہے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک سو نو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار دو سو انتالیس ہو گئی ہے۔ا یران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ اب تک 1 لاکھ 70 ہزار 8 سو 52مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد ستانوے لاکھ تینتیس ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ کم سے کم چار لاکھ بیانوے ہزار آٹھ دو سو اٹھاون افراد ہلاک اور تقریبا باون لاکھ چھیاسٹھ ہزار افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔