Jul ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • نطنز کے واقعہ پر آئی اے ای اے کا رد عمل

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے نطنز جوہری کمپلیکس میں رونما ہونے والے سانحہ پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کل شام ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بعض موصولہ رپورٹوں کے مطابق زیر تعمیر شیڈ میں ایک واقعہ رونما ہوا اور توقع کی جاتی ہے کہ رونما ہونے والا حادثہ اس کی سرگرمیوں پر اثر انداز نہ ہو۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کل شام کہا تھا کہ جمعرات کی صبح نطنز جوہری مرکز کے زیر تعمیر ایک شیڈ میں ایک واقعہ رونما ہوا تاہم اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اس سے موجودہ سرگرمیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ  کمپلیکس کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے آلودگی کے امکان کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور حادثے کی جگہ پر اس تنظیم کی ماہر ٹیمیں موجود ہیں اور اس واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کررہی ہیں۔

ٹیگس