ایران IAEA کی جنرل کانفرنس میں حقائق پر مبنی قرارداد پیش کرے گا
Sep ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
ایران کے محکمہ ایٹمی توانائي کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ تہران بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی 69ویں جنرل کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
سحرنیوز/ایران: ایٹمی توانائي کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ ہم اس موقع پر آئی اے ای اے کی ناقص کارکردگی وجہ سے ایران کی ایٹمی صنعت کو پہنچنے والے نقصانات کا معاملہ اٹھائيں گے۔
ایٹمی انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا کہ ہم آئی اے ای اے کے جنرل باڈی اجلاس میں اس عالمی ادراے کی خاموشی کے سائے میں ایران کی ایٹمی تنصیبات پر دشمن کے حملوں کی تفصیلات بیان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس تناظر میں ایک قرارداد بھی پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا متن تیار اور دوست ممالک کے ساتھ صلاح و مشورے کا سلسلہ جاری ہے۔