23 جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i369666-23_جولائی_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا دولاکھ سینتالیس ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • 23 جولائی کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے تقریبا دولاکھ سینتالیس ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعرات کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو ہزار چھے سو اکیس نئے مریض سامنے آئے جن میں دو ہزار چار مریضوں کو ایڈمٹ کر لیا گیا اور باقی کو لازمی معالجے اور ہدایات کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ چوراسی ہزار چونتیس تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو سو اکیس مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد پندرہ ہزار چوہتر ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک دولاکھ سینتالیس ہزار دو سو تیس مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔