Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران کی پیٹروکیمکل مصنوعات کی پیداوار میں چار ملین ٹن کا اضافہ

ایران کی پیٹروکیمکل مصنوعات کی پیداوار میں عنقریب چار ملین ٹن کا اضافہ ہوگا۔

ایران کی قومی پیٹروکیمیکل کمپنی کے سربراہ بہزاد محمدی نے بتایا ہے کہ پیٹرو کیمیکل پیدوار میں اضافے کے اہداف کے پیش نظر آئندہ بارہ ماہ کے دوران ستائیس منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا جن پر ڈیڑھ ارب سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال، اکیس مارچ تک ایسے سترہ منصوبے مکمل ہوجائیں گے اور ہماری پیداواری گنجائش چھیاسٹھ ملین ٹن سے بڑھ کر نوے ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔

ایران کی قومی پیٹروکیمیکل کمپنی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سن دوہزار اکیس کے آخرتک ایران کی پیٹروکیمیکل پیداوار سو ملین ٹن تک پہنچے گی اور اس سے ملک کو پچیس ارب ڈالر کی سالانہ آمدنی ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ جمعرات کو تین منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا جس کے بعد ملک میں پیٹروکیمیکل منصوعات کی پیداوار میں چار ملین ٹن کا اضافہ ہوگا۔

بہزاد محمدی کے مطابق آئندہ جمعرات کو جن تین منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا ان میں کاوہ متھانول سب سے اہم ہے اور دنیا بھر میں متھانول تیار کرنے والا سب سے بڑا کارخانہ شمار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کارخانے کی ڈیزائنگ اور تعمیر سے لے کر آلات کی فراہمی تک کی تمام تر سرمایہ کاری کا چھیاسٹھ فیصد مقامی طور پر انجام پایا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ اس سے ملک کو چار سو ملین ڈالر سالانہ کی آمدنی ہوگی۔انھون نے بتایا کہ کیمیا پارس پیٹروکیمیکل اور کیٹالسٹ پیٹروکیمیکل دو دوسرے ایسے منصوبے ہیں جن کا جعمرات کو افتتاح کیا جائے گا۔

ایران کے تیل اور پیٹروکیمکل مصنوعات پر عائد کی جانے والی تمام تر امریکی پابندیوں کے باوجود یہ صنعت ایران کے لیے زر مبادلہ کے حصول کا اہم ترین ذریعہ شمار ہوتی ہے۔پیٹروکیمیکل مصنوعات کی فروخت کے ذریعے ایرانی معیشت کو سالانہ سترہ ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم حاصل ہوتی ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس