ایران کورونا ویکسین کا ہیومن ٹرائل دو ہفتے بعد شروع کر دے گا
Aug ۰۹, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۴ Asia/Tehran
ایران میں تیار کی گئي کورونا ویکسین کا ہیومن ٹرائل دو ہفتے بعد شروع کر دیا جائے گا۔
امام خمینی کے احکامات کو عملی جامہ پہنانے کے ادارے کے سربراہ محمد مخبر نے بتایا ہے کہ ایران کے محققین اور سائنسدانوں کی جانب سے کورونا وائرس کے لیے تیار کی گئي ویکسین کا انسانوں پر ٹیسٹ اگلے دو ہفتوں کے اندر شروع ہو جائے گا۔ انھوں نے اس ادارے کے محققین کی جانب سے کورونا کی ویکسین کی تیاری کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تین طریقوں سے کورونا ویکسن کا اینیمل ٹرائل مکمل ہو چکا ہے اور وزارت صحت سے ضروری اجازت اور پروٹوکول حاصل کرنے میں لگنے والے وقت کے پیش نظر اس ویکسین کا ہیومن ٹرائل ایک سے دو ہفتے میں شروع ہو جائے گا۔