ایران میں جاسوسی کا نیٹ ورک تباہ متعدد جاسوس گرفتار
ایران کی وزارت انٹیلی جنس کے اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ ملک کے حساس اداروں کے اہلکاروں کی کوششوں سے جاسوسی کی پانچ ٹیموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلی جنس کے اعلی عہدیدار نے آج کہا کہ غیر ملکی انٹیلی جنس کے افسران پیچیدہ اور نئے انٹیلیجنس طور طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے ایٹمی، سیاسی، معاشی، فوجی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں جاسوسی کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کا مقصد سی آئی اے، موساد اور کچھ یورپی انٹیلی جنس کیلئے جاسوسی کرنا ہے اور وہ بنیادی ڈھانچے اور منصوبوں کو سبوتاژ کرنے، جابرانہ پابندیوں میں شدت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سائنس و ٹیکنالوجی تک رسائی میں رکاوٹ نیز ہمسایہ ممالک کیساتھ ایران کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ملک کے حساس اداروں کے اہلکاروں کی کوششوں سے ان کی نشاندہی کی گئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام دشمن عناصر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔
دوسری جانب ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے آج کہا کہ اسرائیل اور جرمنی کیلئے کام کرنے والے دو جاسوسوں کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg