Aug ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران و عراق سمیت دنیا بھر میں عاشورائے حسینی

ایران و عراق سمیت دنیا بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں آج اتوار کے دن صبح سے ہی تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا سلسلہ شروع ہوا۔

مساجد، امام باگارہوں اور دوسرے مقدس مقامات پر مجالس عزا منعقد ہو رہی ہیں جہاں علمائے کرام اور ذاکرین عظام حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈال رہے ہیں اور آپ کے فضائل و مصائب بیان کر رہے ہیں اور سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزادار کورونا وائرس کی وجہ سے طبی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر رہے ہیں۔

دنیا کے دوسرے ممالک سے بھی حضرت امام حسین علیہ السلام کے غم میں برپا ہونے والی مجالس اور جلوس ہائے عزا کی رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں۔ عراق سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق عزاداران حضرت امام حسین (ع) اس وقت کربلائے معلی میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ اقدس کے پاس عزاداری کر رہے ہیں۔

سحرعالمی نیٹ ورک اپنے تمام سامعین، ناظرین، قارئین اور دنیا بھر کے مسلمانوں اور حریت پسندوں کو یوم عاشور کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتا ہے۔

ٹیگس