Sep ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران نے آسوٹوپ کی افزودگی کی ٹیکنالوجی کو حاصل کر لیا: علی اکبر صالحی

ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم نے پائیدار آسوٹوپ کی افزودگی اور اس سے متعلقہ ٹیکنالوجی کو حاصل کر لیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا کہ ہم نےمستحکم آسوٹوپ (stable isotope) کی افزودگی اور اس سے متعلقہ ٹیکنالوجی کی سائنس کو حاصل کیا ہے اور ایران ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو مستحکم آسوٹوپس تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے اس سمت میں بڑی پیشرفت کی ہے اور ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس کو مستحکم آسوٹوپس تیار کرنے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے۔

علی اکبر صالحی  نے کہا کہ جوہری توانائی کی تنظیم ایرانی طاقت کی علامتوں میں سے ایک ہے اگرچہ ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں کو ہمیشہ سامراجی طاقتوں کے چیلنجوں کا سامنا رہا ہے تاہم ہم نے ہمیشہ اس حوالے سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ گیس سینٹرفیوگیشن طریقہ کے ذریعہ مستحکم آسوٹوپ کی تیاری کے منصوبے کے دوسرے فیز کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے آغاز کی تقریب ہفتے کے روز ایرانی جوہری ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی، اس تنظیم کے معاونوں اور مینیجرز کی موجودگی میں فردو کے جوہری مرکز میں منعقد ہوئی۔

ٹیگس