الہی محاذ کو عظیم کامیابیاں نصیب ہوں گی: رہبر انقلاب اسلامی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i373179-الہی_محاذ_کو_عظیم_کامیابیاں_نصیب_ہوں_گی_رہبر_انقلاب_اسلامی
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ایرانی قوم اپنے عزیز شہیدوں کی یاد ہمیشہ زندہ رکھے گی ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۳:۴۲ Asia/Tehran
  • الہی محاذ کو عظیم کامیابیاں نصیب ہوں گی: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ایرانی قوم اپنے عزیز شہیدوں کی یاد ہمیشہ زندہ رکھے گی ۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے اپنے پیغام میں شہدائے دفاع مقدس کو خراج تحسین اور عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ شہیدوں نے ہماری نسلوں کو خناس اور شیطان صفت دشمنوں سے خوفزدہ نہ ہونے کی ہمت، شجاعت اور عزم و حوصلہ عطا کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: ایرانی قوم اپنے عزیز شہیدوں کی یاد ہمیشہ زندہ رکھے گی اور یہ لوح ہمیشہ شہادت اور شہیدوں کے عنوان سے مزین رہے گی۔

یہ تاریخی ذخیرہ ہماری نسلوں میں ہمیشہ امید، ہمت اور جرائت عطا کرے گا اور حق و عدل و انصاف اور الہی محاذ کو عظیم کامیابیاں نصیب ہوں گی۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں