ایران میں کورونا کی موجودہ صورت حال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i373907-ایران_میں_کورونا_کی_موجودہ_صورت_حال
ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں کورونا کے تین لاکھ اٹھاسی ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کی موجودہ صورت حال

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں کورونا کے تین لاکھ اٹھاسی ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعرات کے روز ایران میں کورونا کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے چار ہزار تین سو بانوے نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے دو ہزار باون مریضوں کو ایڈمٹ اور باقی کو ضروری ہدایات دے کر ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
سیما سادات لاری کے مطابق کہ ایران میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ اٹھاسی ہزار دو سو چھتیس تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو سو تیس مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد ستائیس ہزار آٹھ سو اٹھاسی ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ اب تک تین لاکھ ننانوے ہزار تین سومریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔