ایران میں کورونا کے ساڑھے چار ہزار سے زائد نئے مریض، 265 اموات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i374351-ایران_میں_کورونا_کے_ساڑھے_چار_ہزار_سے_زائد_نئے_مریض_265_اموات
ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دو سو پینسٹھ افراد کورونا سے جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کے ساڑھے چار ہزار سے زائد نئے مریض، 265 اموات

ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں دو سو پینسٹھ افراد کورونا سے جاں بحق ہو گئے۔

ایرانی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ  گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے چار ہزار پانچ سو باون افراد متاثر ہوئے جن میں سے دو ہزار سولہ کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور بقیہ کو ضروری دوائیں اور اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے دو سو پینسٹھ افراد جاں بحق ہوئے اور اس طرح مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد انتیس ہزار آٹھ سو ستر ہو گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ بائیس ہزار تین سو ستاسی ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ بیس ہزار نو سو دس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔