۱۸ اکتوبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i374465-۱۸_اکتوبر_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تین ہزار سے زیادہ کورونا کے مریضوں کا اندراج کیا گیا حبکہ دوسو باون مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • ۱۸ اکتوبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تین ہزار سے زیادہ کورونا کے مریضوں کا اندراج کیا گیا حبکہ دوسو باون مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایرانی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے اتوار کو بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے تین ہزار آٹھ سو نوے افراد متاثر ہوئے جن میں سے چھے سو اکسٹھ کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور بقیہ کو ضروری دوائیں اور ہدایات دے کر اپنے گھروں میں قرنطینہ رہنے کی ہدایت دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ تیس ہزار تین سو اسی تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر تیس ہزار تین سو پچھتر مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے بتایا کہ اب تک کورونا کے چار لاکھ ستائیس ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چار کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جن میں سے دس لاکھ ہلاک اور تقریبا تیس لاکھ صحتیاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد اسّی لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ دولاکھ چوبیس ہزار سے زیادہ مریضوں کی اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔