۲۰ اکتوبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i374570-۲۰_اکتوبر_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تین سو بائیس افراد کورونا سے جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • ۲۰ اکتوبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تین سو بائیس افراد کورونا سے جاں بحق ہو گئے۔

ایرانی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے پانچ ہزار انتالیس افراد متاثر ہوئے جن میں سے دو ہزار دو سو چون کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور بقیہ کو ضروری دواؤں کے ساتھ اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے تین سو بائیس افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اکتیس ہزار چونتیس ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران میں کورونا سے متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ انتالیس ہزار چھے سو ستر ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ چونتیس ہزار چھے سو چھیتر افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔