اسکرین پاور لندن فیلم فیسٹیول کا انعام ایرانی خاتون کے نام
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i374621-اسکرین_پاور_لندن_فیلم_فیسٹیول_کا_انعام_ایرانی_خاتون_کے_نام
ایرانی خاتون فلم ساز مژگان بیات نے اسکرین پاور لندن فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • اسکرین پاور لندن فیلم فیسٹیول کا انعام ایرانی خاتون کے نام

ایرانی خاتون فلم ساز مژگان بیات نے اسکرین پاور لندن فلم فیسٹیول میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

ایرانی خاتون فیلم ساز مژگان بیات کو لندن اسکرین پاور فلم فیسٹیول میں چائلڈ آف ارتھ یا فرزند زمین نامی فیلم کی بہترین ہدایت کاری کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

چائلڈ آف ارتھ  نامی فیلم سماجی موضوع پر بنائی گئی ہے اور اس میں ایک ایسے  دس سالہ بچے کی داستان زندگی کی منظر کشی کی گئی ہے جس کی زندگی نئی سرزمین پر پہنچتے ہی بدل جاتی ہے ۔

اس فیلم کو ابھی حال ہی میں بنگلادیش کے انیسویں ڈھاکا فیلم فیسٹیول اور امریکہ کے اکیسویں اوہائے فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا ہے۔