۲۵ اکتوبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i374844-۲۵_اکتوبر_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران میں کورونا کے مریضوں میں چھے ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسو سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • ۲۵ اکتوبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں کورونا کے مریضوں میں چھے ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسو سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

 ایران کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر سیما سادات لاری نے بتایا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کے چھے ہزار ایک اسو اکیانوے نئے معاملات سامنے آئے جن میں دو ہزار اکتالیس افراد کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ باقی مریضوں کو ضروری معالجے کے بعد گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
 ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ اڑسٹھ ہزار آٹھ سو چھیانوے ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس کے پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس کے  نتیجے میں مزید دو سو چھیانوے افراد انتقال کر گئے  جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بیتیس ہزار چھے سو سولہ ہو گئی ہے۔
 ایران کی وزارت صحت نے مزید کہا کہ اب تک چار لاکھ پچپن ہزار سے زائد افراد کورونا سے شفایاب  بھی ہوئے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے رخصت کر دیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چار کروڑ تیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جس میں گیارہ لاکھ پچپن ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تین کروڑ سے زائد لوگ صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔