۲۶ اکتوبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i374902-۲۶_اکتوبر_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران میں تقریبا چھے ہزار کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ تین سو سینتیس مزید اموات واقع ہوئی ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۵ Asia/Tehran
  • ۲۶ اکتوبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں تقریبا چھے ہزار کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ تین سو سینتیس مزید اموات واقع ہوئی ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے پانچ ہزار نو سو ساٹھ افراد متاثر ہوئے جن میں سے دو ہزار ایک سو پینتیس کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور بقیہ کو ضروری دوائیں دے کر اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے تین سو سینتیس افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بتیس ہزار نو سو ترپن ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایران میں کورونا سے متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ چوہتر ہزار آٹھ سو چھپن ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ انسٹھ ہزار دو سو پچاس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔