۸ نومبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i375609-۸_نومبر_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران میں نو ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ چار سو انسٹھ مزید اموات واقع ہوئی ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • ۸ نومبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں نو ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ چار سو انسٹھ مزید اموات واقع ہوئی ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے نو ہزار دو سو چھتیس افراد متاثر ہوئے جن میں سے دو ہزار سات سو بارہ کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور بقیہ کو ضروری دواؤں کے ساتھ اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔
انھوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے چار سو انسٹھ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اڑتیس ہزار دو سو اکیانوے ہو گئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ایران میں کورونا کے چھے لاکھ بیاسی ہزیر چار سو چھیاسی مریضوں میں سے پانچ لاکھ بیس ہزار تین سو انتیس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔