9 نومبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i375663-9_نومبر_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے چار سو اٹھاون افراد جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۰ Asia/Tehran
  • 9 نومبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے چار سو اٹھاون افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے پیر کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے دس ہزار چار سو ترسٹھ نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے تین ہزار پانچ سو چوہتر افراد کو اسپتال میں ایڈمیٹ اور باقی کو دوائیں اور ضروری ہدایات دے کر گھر بھیج دیا گیا ۔

 سیما سادات لاری کے مطابق ایران میں کورونا کے مریضوں کی تعداد چھے لاکھ بانوے ہزار نو سو انچاس ہوگئی ہے  اور گذشتہ چوبیس گھنٹے میں چار سو اٹھاون مریض جان کی بازی ہار گئے اور اس طرح مرنے والوں کی مجموعی تعداد اڑتیس ہزار سات سو انچاس ہوگئی ہے ۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک پانچ لاکھ پچیس ہزار چھے سو اکتالیس مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔