11 نومبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
Nov ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
ایران میں گیارہ ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ چار سو باسٹھ مزید اموات واقع ہوئی ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے گیارہ ہزار سات سو اسی افراد متاثر ہوئے جن میں سے تین ہزار تین سو انتالیس کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور بقیہ کو ضروری دوائیں دے کر اپنے گھروں میں قرنطینہ کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔
انھوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے چار سو باسٹھ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد انتالیس ہزار چھے سو چونسٹھ ہو گئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ایران میں کورونا کے سات لاکھ پندرہ ہزار اڑسٹھ مریضوں میں سے پانچ لاکھ چھتیس ہزار ایک سو پانچ افراد کورونا کو شکست دے کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
ٹیگس