13 نومبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i375882-13_نومبر_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گیارہ ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ چار سو اکسٹھ مزید اموات واقع ہوئی ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • 13 نومبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گیارہ ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملات سامنے آئے جبکہ چار سو اکسٹھ مزید اموات واقع ہوئی ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں کورونا سے گیارہ ہزار سات سو سینتیس افراد متاثر ہوئے جن میں سے دو ہزار نو سو سڑسٹھ کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا اور بقیہ کو ضروری دوائیں دے کر اپنے گھروں میں قرنطینہ رہنے کی ہدایت کی گئی۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے چار سو اکسٹھ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چالیس ہزار پانچ سو بیاسی ہو گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ایران میں کورونا کے سات لاکھ اڑتیس ہزار تین سو بائیس مریضوں میں سے پانچ لاکھ چھیالیس ہزار چھے سو بیالیس افراد کورونا کو شکست ددے کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔