عالمی فلم فیسٹیولز میں ایرانی فلم و انیمیشن کی رقابت
ایران کے تیار کردہ ایک اینیمیشن کی اسلوواکیہ کے فلم فیسٹیول گولڈن بیگر میں خصوصی قدردانی کی گئی ہےجبکہ ہنکری کے فلمی فیسٹیول میں ایران کی ناطق شارٹ فلم کو مقابلے کے لئے قبول کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اینیمیشن ’’خوردہ شدہ‘‘ یا ’’ایٹن‘‘ محسن رضاپور کا بنایا ہوا ہے جسکی اسلوواکیہ کے چھبیسویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں خصوصی طور پر قدردانی کی گئی۔
اس سال کورونا کے پیش نظر اس فلم فیسٹیول کا انعقاد آن لائن کیا گیا۔
اس انیمیشن میں ایک ایسی دنیا کی داستان کو پیش کیا گیا ہے جس میں تمام موجودات اور اشیاء ایک دوسرے کو کھانے میں مصروف ہیں اور اس درمیان ایک ایسی مخلوق بھی ہوتی ہے جو کھا لئے جانے اور ایک بھیڑیے کے پیٹ میں پہونچ جانے کے بعد بھی زندگی کا سفر جاری رکھتے ہوئے اپنی بقا کے لئے ایک راہ نکال لیتی ہے۔
اُدھر ہنکری کے تئیسویں فالودی فلمی فیسٹیول میں ایران کی ناطق شارٹ فلم کو مقابلے کے لئے قبول کر لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی ہدایتکار مہرشاد رنجبر کی یہ پہلی فلم ہے جس کا نام اس فلمی میلے میں رقابت کے لئے درج کر لیا گیا۔
فالودی فلمی میلے میں تین سو اڑسٹھ فلموں میں سے انتخابی کمیٹی نے باون فلموں کا انتخاب کیا ہے۔
یہ فلمی فیسٹیول اس سال کورونا وبا کی بنا پر آنلائن منعقد ہو رہا ہے اور منتخب ہونے والی فلموں کے ناموں کا اعلان اکیس نومبر کو کیا جائے گا۔