جوہری سائنسداں کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل ہے: ایران کا واضح اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i376723-جوہری_سائنسداں_کے_قتل_کا_ذمہ_دار_اسرائیل_ہے_ایران_کا_واضح_اعلان
اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ جوہری سائنسدان کے قتل میں صیہونی حکومت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • جوہری سائنسداں کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل ہے: ایران کا واضح اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ جوہری سائنسدان کے قتل میں صیہونی حکومت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے سلامتی کونسل کے نام ایک خط ارسال کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ صیہونی حکومت ایران کے ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادے کے قتل کی ذمہ دار ہے۔

ایران کے مستقل مندوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے باقی ماندہ دور میں امریکہ اور اسرائیل کے ممکنہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی بابت بھی سخت خبردار کیا ہے۔

انہوں نے ایرانی سائنسداں کے قتل کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور مغربی ایشیا کو  تباہ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے وہ اس اقدام کی کھل کر مذمت کرے۔