28 دسمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i378399-28_دسمبر_کو_ایران_میں_کورونا_کی_صورتحال
ایران میں کورونا وبا سے ہونے والی اموات میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تعداد میں کمی آنے کے ساتھ ایک سو اکیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • 28 دسمبر کو ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں کورونا وبا سے ہونے والی اموات میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران تعداد میں کمی آنے کے ساتھ ایک سو اکیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران میں کورونا کے پانچ ہزار نو سو آٹھ ن‏ئے معاملات سامنے آئے جن میں سے سات سو اٹھانوے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل اور باقی کو دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد بارہ لاکھ چھے ہزار تین سو تہتر ہو گئی ہے۔ سیما سادات لاری نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک سو اکیس مریض دم توڑ گئے اور اس طرح جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد چون ہزار آٹھ سو چودہ ہو گئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ایران میں اب تک کورونا کے نو لاکھ ساٹھ ہزار سات سو اکیاون مریض صحتیاب اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔