ایرانی ویکسین فروری تک انسانی ٹرائل کے لئے تیار ہو جائے گی
Dec ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
ایران میں تیار کی جانے والی سات کورونا ویکسین فروری کے آخر تک انسانی آزمائش کے مرحلے میں داخل ہوجائیں گی۔
یہ بات انسداد کورونا سائنٹیفک کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر مصطفی قانعی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ سات قسم کی کورونا ویکسین پر تیزی کے ساتھ کام کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر قانعی نے کہا کہ تین ویکسین کی حیوانی آزمائش جنوری کے آخر تک مکمل اور انسانی آزمائش کی اجازت دے دی جائے گی۔