ایران میں کورونا کی موجودہ صورت حال
ایران میں کورونا وبا سے ہونے والی اموات میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو بتیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران میں کورونا کے چھے ہزار ایک سو آٹھ نئے معاملات سامنے آئے جن میں سے آٹھ سو پندرہ مریضوں کو اسپتالوں میں داخل اور باقی کو دوائیں اور ضروری طبی ہدایات دے کر گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد بارہ لاکھ بارہ ہزار چار سو اکیاسی ہو گئی ہے۔ سیما سادات لاری نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک سو بتیس مریض دم توڑ گئے اور اس طرح جاں بحق ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد چون ہزار نو سو چھالیس ہو گئی ہے۔
ایران میں اب تک کورونا کے نو لاکھ، انہتر ہزار، چار سو آٹھ مریض صحتیاب اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ایران کے تیار کردہ کورونا ویکسین کا ہیومن ٹرائل شروع