فوج کے تمام مواصلاتی وسائل ایران میں ہی تیار ہوتے ہیں: وزیر دفاع
ایران کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کی ضرورت کے تمام مواصلاتی وسائل ملک کے نالج بیسڈ شعبوں کے تعاون سے ایران میں ہی تیار کئے جاتے ہیں۔
ایران کے وزیردفاع امیر حاتمی نے تہران میں وزارت دفاع کے الیکٹرانک اور ٹیلی مواصلات کے ایک پیداواری شعبے کی رونمائی کی تقریب میں کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج اور ٹیلی مواصلات کی ضرورت کے تمام وسائل ایران میں تیار کئے جاتے ہیں اور اس سلسلسے میں ملک کے نالج بیسڈ شعبوں کا تعاون اور کردار قابل ذکر اہمیت کا حامل رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس پیداواری شعبے کا افتتاح، ایران کی مسلح افواج کی ضرورت کے سامان اور دفاعی صنعتوں میں خودکفالت کے مزید فروغ کا باعث بنے گا۔
واضح رہے کہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف اور ایران کے وزیر دفاع کی موجودگی میں الیکٹرانک مصنوعات کی پیداوار کے ایک مرکز کا افتتاح کیا گیا ہے۔