ہندوستانی فلمی میلوں میں دو ایرانی فلموں کی نمائش
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i378877-ہندوستانی_فلمی_میلوں_میں_دو_ایرانی_فلموں_کی_نمائش
ہندوستان میں ہونے والے دو فلمی میلوں میں دو ایرانی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستانی فلمی میلوں میں دو ایرانی فلموں کی نمائش

ہندوستان میں ہونے والے دو فلمی میلوں میں دو ایرانی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

ہمارے نمائندے کے مطابق کولکاتہ اور گوہاٹی میں جاری بچوں کے عالمی فلمی میلے میں جن دو ، ایران فلموں کو نمائش کے لیے منتخب کیا گیا ہے ان میں ’اس رات کی ٹرین‘ اور ’الٹا راستہ‘ شامل ہیں۔

’اس رات کی ٹرین‘ ہدایت کار حمید رضا قطبی نے جبکہ ’الٹا راستہ‘ ہدایت کار ابوالفضل جلیلی کی پیشکش ہے۔

 کولکاتہ اور گوہاٹی میں بچوں سے متعلق فلمی میلے بیک وقت بائیس جنوری کو شروع ہوں گے اور چھبیس جنوری تک جاری رہیں گے۔