فضا میں ایران کی پیشرفت+ ویڈیو
اسلامی جمہوریہ ایران نے جدید ترین خلائی راکٹ ذوالجناح کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
تحقیقاتی راکٹ ذوالجناح جدید ترین اور طاقتور ترین جامد ایندھن سے چلنے والے انجن کا حامل ہے اور یہ کام پہلی بار اندرون ملک انجام دیا گیا ہے۔
تھری اسٹیج سیٹلائٹ راکٹ ذوالجناح اپنی فنی توانائیوں کے لحاظ سے دنیا میں موجود ایسے تمام جدید ترین راکٹوں کا ہم پلہ ہے۔
ذوالجناح کے تین میں سے دو اسٹیج جامد ایندھن پر اور ایک مائع ایندھن پر مشتمل ہے اور یہ راکٹ دو سو بیس کلوگرام تک وزن زمین کے مدار میں پانچ سو کلومیٹر کی بلندی پر لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
خلائی راکٹ ذوالجناح کو موبائل لانچنگ پیڈ کے ذریعے ملک کے کسی بھی حصے سے خلا میں بھیجنا ممکن ہے لہذا اسے زمین کے ساتھ ساتھ پولر آربٹ یا سورج کے سینکرونیس آربٹ، ایس ایس او (Sun-synchronous orbit)، میں بھی بھیجا جاسکتا ہے جو اس خلائی راکٹ کی اہم ترین خصوصیت ہے۔