Feb ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • ایرانی کورونا ویکسین کا اعلی معیار

ایران کی انسداد کورونا کی قومی سائنسی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر مینو محرز نے کہا ہے کہ کوو ایران برکت ویکسین مکمل اعلی معیار پر تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا کورونا ویکسین عالمی معیار سے بھی کہیں زیادہ بڑھ کر موثر طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ انتیس دسمبر دو ہزار بیس کو اس ویکسین کی انسانی آزمائش کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے اور تین رضاکاروں کو اس ویکسین کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس ویکسین کی آزمائش کے پہلے مرحلے کے نتائج کی تصدیق کی صورت میں آئندہ اکیس مئی تک آزمائش کے نتائج کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا مرحلہ ایک ساتھ شروع کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا ویکسین تیار کرنے میں ایرانی ڈاکٹروں اور ماہرین کو عالمی میڈیکل سائنس کے محکمے اور ذرائع ابلاغ میں بہترین انداز میں سراہا گیا ہے۔

ٹیگس