چینی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i381895-چینی_کورونا_ویکسین_کی_پہلی_کھیپ_ایران_پہنچ_گئی
چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین «سینوفارم» کی پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
  • چینی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی

چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین «سینوفارم» کی پہلی کھیپ ایران پہنچ گئی۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین «سینوفارم» کی پہلی کھیپ آج اتوار کے روز ایران پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین «سینوفارم» کی پہلی کھیپ میں 2 لاکھ 50 ہزار ویکسین شامل ہیں۔

اس سے قبل روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین «اسپوٹنک وی»  کی پہلی کھیپ جمعرات 4 فروری کو ایران پہنچی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا ویکسین کا ہیومن ٹرائل اپنے آخری مرحلہ سے گزر رہا ہے اور جلد ہی ایرانی ویکسین بھی بازار میں آجائے گی- ایران میں کورونا کی تین الگ الگ ویکسین تیار کی جا رہی ہیں۔