Mar ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران اور اٹلی براہ راست شپنگ لائن کے قیام پر متفق

ایران کی بندرگاہ چابہار اور اٹلی بندرگاہ وینز کے درمیان عنقریب شپنگ لائن کا آغاز کردیا جائے گا۔

یہ بات ایران پورٹ اینڈ شپنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹرانزٹ اینڈ لاجسٹک خسرو سرائی نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے بتایا کہ چابہار اور وینیز کے درمیان براہ راست شپنگ کے لائن کے قیام کے لیے ایران اور اٹلی کے درمیان سمجھوتہ طے پاگیا ہے۔

خسرو سرائی کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی بندرگاہوں پر موجود لاجسٹک سہولتوں نے فائدہ اٹھاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ چابہار اور وینیز کے درمیان شپنگ لائن کے قیام کے لیے مطالعاتی کام بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا اور اس سلسلے میں فریقین ایک دوسرے کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

 

ٹیگس