Mar ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • پانی کی تہہ میں چلنے کا ریکارڈ بنانے والی فریسا نیکومنش
    پانی کی تہہ میں چلنے کا ریکارڈ بنانے والی فریسا نیکومنش

شہید جنرل قاسم سلیمانی اور 7 ہزار خاتون شہدا کی یاد میں پانی کی تہہ میں چلنے کا ریکارڈ فریسا نیک منش نے اپنے نام کرلیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع آزادی اسپورٹس کمپلیکس میں جنرل قاسم سلیمانی اور 7 ہزار شہید خواتین کی یاد میں پانی کے نیچے چلنے کا ریکارڈ قائم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فریسا نیکومنش نے اسلامی حجاب سے پانی کے نیچے چلنے کے طویل ترین فاصلے کا ریکارڈ قائم کرلیا

اس تقریب میں ایرانی فیڈریشن کی ڈائیونگ اور لائف گارڈنگ کی بین الاقوامی انسٹرکٹر فریسا نیکومنش راد، آزادی اسپورٹس کمپلیکس پول میں پانی کے نیچے ایک گھنٹے  تک چلتی رہیں۔ اس طرح انہوں نے پورے اسلامی حجاب کے ساتھ ایک گھنٹے تک پانی کی تہہ میں چلنے کا ریکارڈ قائم کیا۔

فریسا نکومنش صفر ڈگری کے پانی میں 900 میٹر بند ہاتھوں سے تیرنے، ایران اور پاکستان کے مابین پہلی سرحدی پرواز، تہران میں واقع "چیتگر جھیل" میں لائف گارڈ، قومی ایئر لائن کی پائلٹ انسٹرکٹر، 500 ٹن سے کم بحری جہاز کی ملاح، آئی آر جی سی کی خواتین کے واٹر گیمز کی تنظیم کی انچارج، آئی آر جی سی کے ہوائی کھیلوں کی سربراہ کے فرائض انجام دے چکی ہیں

انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے قائد انقلاب اسلامی اور شہید جنرل سلیمانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سامراجی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔

ٹیگس