Apr ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • رازی کووپارس ویکسین کے کلینکل ٹیسٹ میں پیشرفت.... دنیا میں کہیں بھی اس جیسی ویکسین موجود نہیں!

ایران کے رازی انسٹی ٹیوٹ نے رازی کووپارس ویکسین کے انسانی ٹیسٹ میں پیشرفت کی خبر دی ہے

رازی ویکسین و سرم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ علی اسحاقی نے اعلان کیا ہے کہ رازی کووپارس  ویکسین کورونا کا ایک استنشاقی یا سونگھایا جانے والا ویکسین ہے اور دنیا میں کہیں بھی اس جیسی ویکسین موجود نہیں ہے ۔ 

علی اسحاقی کا کہنا ہے کہ کلینکل تجربے کے مختلف مرحلے طے کرنے کے بعد اٹھائیس فروری سے  رازی کووپارس کی ڈوز دی جا رہی ہے ۔ 

علی اسحاقی نے بتایا کہ تیرہ افراد نے رضاکارانہ طور پر رازی کووپارس ویکسین کی ڈوز لی جس کے بعد ان  کا ٹیسٹ لیا گیا جس میں یہ ویکسین پوری طرح محفوظ پایا گیا ۔

رازی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کورونا کی رازی کوووپارس ویکسین دنیا کی کسی بھی ویکسین سے مشابہ نہیں ہے کہا کہ اس ویکسین کے تین ڈوز دیئے جاتے ہیں جس میں دو ڈوز انجیکٹ کی جاتی ہے اور ایک  سنگھائی جاتی ہے۔

علی اسحاقی نے کہا کہ آئندہ دو یا تین ہفتے میں پانچ سو افراد کو رازی کووپارس ویکسین کی دوسری ڈوز دی جائے گی۔ 

ٹیگس