اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام صدر ایران کا مبارک بادی کا پیغام
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i386077-اسلامی_ممالک_کے_سربراہوں_کے_نام_صدر_ایران_کا_مبارک_بادی_کا_پیغام
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں اسلامی ملکوں کے سربراہوں کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
  • اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام صدر ایران کا مبارک بادی کا پیغام

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں اسلامی ملکوں کے سربراہوں کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے

صدرحسن روحانی نے اپنے اس تہنیتی پیغام میں کہا  کہ انھیں یقین ہے کہ اسلامی ممالک کے سربراہوں کے مشترکہ عزم و ارادے اور سعی و کوشش سے مسلمانان عالم میں دوستی و مودت اور یکجہتی ماضی سے کہیں زیادہ مضبوط ہو گی۔

صدرمملکت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الفطر، فطرت کی طرف نیک بندوں کی واپسی اور ایسے روزہ داروں اور خدا کے صالح بندوں کی خوشی و مسرت کے اظہار کا موقع ہے جنھوں نے مباہ مبارک رمضان میں نہر زلال میں غوطہ لگا کر اپنے نفس و روح کی تطہیر کی ہے اور تزکیہ نفس کی بنا پر بارگاہ خداوندی میں وہ خوشی خوشی اپنی بندگی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔