May ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • فلسطین کی حمایت اسلامی ملکوں کی ذمہ داری ہے، صدر حسن روحانی

صدر ایران نے کہا ہے کہ ساری دنیا کی نگاہیں ایران کے انتخابات پر مرکوز ہیں۔

بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ملک کے صدارتی انتخابات بین الاقوامی اور عالمی لحاظ سے توجہ کا مرکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات ایران کے اسلامی جمہوری نظام کا قابل فخر سرمایہ ہیں اور ایران کی جمہوریت عوام کی رائے پر قائم ہے۔

صدر ایران نے بے گناہ فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ، اسلامی ملکوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی عوام کو صہیونی جارحیت اور ظلم سے بچانے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں۔

صدر حسن روحانی نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے کردار پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ، فلسطینی قوم کا دفاع تمام اسلامی ملکوں کی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ حتمی فتح فلسطینیوں کو نصیب ہوکے رہے گی۔

ٹیگس